حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جہلم میں پہلے آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ کر دیا گیا

Spread the love


جہلم (بلال رضا)حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جہلم میں پہلے آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جہلم میں پہلے آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ کر دیا گیا۔یہ پلانٹ امت محمدیہ کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے عطیہ کیا گیا۔اس سلسلہ میں چوہدری ارشد خان اور ان کی فیملی کا تعاون بھی قابل تعریف ہے۔ اس پلانٹ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اپنے دست مبارک سے اس کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر کے علاوہ سی ای او ایجوکیشن رانا جاوید اختر ،فداءالحسن ساہی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، ڈاکٹر محمد وسیم اقبال ڈسٹرکٹ پرنسپل ہیلتھ افیسر ،چوہدری نجیب ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شاہد سعید قریشی ، معروف سماجی شخصیت جمیل احمد بھٹی ، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس عبدالغفور چوہان اور محمد عمر بٹ کے علاوہ میڈیا نمائندگان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ فری ایمبولینس سروس ،فری دستر خوان اور روزگار سکیم کے علاوہ متعدد فلاحی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سمیت تمام شرکاء نے صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ کو خراج تحسین پیش کیا۔عوامی خدمات کی وجہ سے تاریخ ان کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی ، ایڈووکیٹ فداء الحسن ساہی ،سی ای او ایجوکیشن رانا جاوید اختر ،چودری تسنیم ناصر اور ڈاکٹر محمد وسیم اقبال نے پودے بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں