عید الاضحی،ہرتہوار چاہے وہ مذہبی نوعیت کا ہو یا ملّی اپنے رہائشیوں اور ممبران کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منانا رائل آرچرڈ ساہیوال کی پہچان بن چکا ہے

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف)
عید الاضحی،ہرتہوار چاہے وہ مذہبی نوعیت کا ہو یا ملّی اپنے رہائشیوں اور ممبران کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منانا رائل آرچرڈ ساہیوال کی پہچان بن چکا ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی ہم نے اپنے معزز رہائشیوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے قربانی کے جانور باندھنے، ذبح کرنے اورآلائیشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں تاکہ اس مقدس فریضہ کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس مقصد کے حصول کیلئے رائل آرچرڈ ساہیوال میں الگ سے جگہ مختص کر دی گئی ہے جہاں گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام بنیادی سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پروجیکٹ انچارج رائل آرچرڈ ساہیوال ملک شعیب ریاض نے عید الاضحی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے کیا۔پروجیکٹ انچارج رائل آرچرڈ ساہیوال ملک شعیب ریاض نے انتظامات کے حوالے سے سلاٹر ہاؤس کے ساتھ ساتھ فیملی پارکس اور جامع مسجد المصطفیٰ کا بھی دورہ کیا اور مقررہ وقت پر نماز عید کی دائیگی کو یقینی بنانے اور پارکس کی سکیورٹی اور صفائی کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر آلائیشوں کوبروقت ٹھکانے لگانے کی ہدایات دیں تاکہ رائل آرچرڈ ساہیوال میں خوشگوار اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھا جا سکے تاکہ یہاں پر اپنے بچوں کے ساتھ آئی ہوئی تمام فیملیز خوشگوارماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔ ملک شعیب ریاض نے اس موقع پر اپنے تمام سٹاف ممبرزاور رہائیشوں کو پیشگی عید الاضحی کی مبادکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تمام افراد احسن طریقے سے اس فریضہ کی ادائیگی کو پائے تکمیل تک پہنچانے اپنابھرپور کردار اداکریں گے۔اس موقع سائیٹ مینجرفہد خالد، سائیٹ سپروائزرز،مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ مشہود جاوید، ڈپٹی مینجر سیلزعدیل اقبال اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھےکیپشن ساہیوال۔پروجیکٹ انچارج رائل آرچرڈ ساہیوال ملک شعیب ریاض کا سائیٹ مینجرفہد خالد، سائیٹ سپروائزرز،مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ مشہود جاوید، ڈپٹی مینجر سیلزعدیل اقبال اور دیگر سٹاف ممبران کے
ساتھ گروپ فوٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں