یونیورسل کیریئرکونسلنگ کا چوتھا روزبھی گزشتہ دونوں کی طرح شاندار

Spread the love

پانچ روزہ ورکشاپ کا چوتھا روز بھی گزشتہ دونوں کی طرح شاندار رہا۔ لوگوں نے دنیا کے مختلف کونوں کے علاوہ ملک بھر سے اس سیشن میں بھرپور شرکت کی ۔ سیشن zoom کے ساتھ ساتھ فیسبک پر لائیو بھی کیا گیا ۔
مہمان مقرر جناب ایڈووکیٹ امجد گوندل جو کہ ورکشاپ کے آرگنائزر بھی ہیں نے قائدانہ صلاحیتوں اور خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
لیڈر خاتون کے متعلق سوال کے جواب میں جناب ایڈووکیٹ امجد گوندل صاحب کا کہنا تھا کہ لیڈر لیڈر ہوتا ہے اس سے صنف کا کوئی تعلق نہیں۔
جناب ایڈووکیٹ امجد گوندل صاحب نے واضح طور پر بیان کیا کہ دنیا کہ بہترین لیڈر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔
ایک اور سوال کے جواب میں مہمان مقرر کا کہنا تھا کہ لیڈر وہ ہے جس کی لوگ پیروی کریں۔انھوں نے مختلف انقلابات کا حوالہ بھی دیا کہ کس طرح ماضی میں لوگوں نے اچھی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے دنیا کا نقشہ بدل دیا ۔
اس کے علاوہ بہت خوبصورت اور اچھے انداز میں جناب ایڈووکیٹ امجد گوندل صاحب نے لیڈرشپ اور مینجمنٹ کا فرق بیان کیا۔سوال جواب کے وقفے میں مہمان مقرر سے نہ صرف سوالات پوچھے بلکہ اپنے مسائل پر ماہرانہ مشورہ بھی طلب کیا ۔
سیشن کے اختتام پر بہت سے افراد نے مہمان مقرر/آرگنائزر جناب ایڈووکیٹ امجد گوندل صاحب اور کورس انسٹرکٹر مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں