اللہ پاک واپڈا حکام کو تباہ و برباد کرے،تنویر نوشاہی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) جس طرح ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ساری رات گرمی سے تڑیے۔اللہ پاک محکمہ واپڈا کے بچوں کو بھی اسی طرح تڑپائے تاکہ ان کو بھی احساس ھو۔ کراچی کمپنی بلاک ڈی گیارہ میں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک بجلی غائب رہی۔ بار بار انکوائری آفس کو فون کئے مگر فون کا رسیور ہی نیچے رکھا ہوا ۔ ایس ڈی او سے 03195990123 پر کئی بار رابطہ کیا . مگر موصوف نے فون اٹھانا بھی گوارہ نہ کیا۔ ایسے ظالم ملا زمین کو کون پوچھے گا ۔ ینگ ویلفیر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیز میں ملک تنویر نوشاہی نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساری رات بلاک 11 میں بجلی غائب رہی ۔ سائل نے کئی بار فون کئے مگر کوئی جواب نہ ملا،اللہ پاک وطن عزیر کے حکمرانوں کو غرق کرے،ایک تو بل اتنے دوسرا بجلی بھی نہیں ہے ۔سرکاری ملازمین نے صبح اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر بھی جانا ہوتا ہے۔ خواتین ملازمین اگر ساری رات بچوں کو اس گرمی میں سنبھا لیں نیند بھی پوری نہ ھو ۔ صبح کام پر بھی جانا ہو اُن کے منہ سے سوائے بددعاؤں کے اور کیا نکلے گا ۔ حکومت سے گزارش ہے کہ کراچی کمپنی واپڈا انکوائری سے اس بات کا نوٹس لیں۔ آج نہیں یہ ہر ماہ میں تقریباً 5-4 مرتبہ ایسا ہی ہوتا ہے بجلی غائب – فون نہ اٹھانا – جواب تک نہ دینا ۔ ایسے ملازمین اورایس ڈی او کو فی الفور نوکری سے فارغ کیا جائے اور کسی بندے کے پتر مسلمان کی ڈیوٹی اس انکوائری میں لگائی جائے۔