وزیر اباد کیمیکل سے بھرا ٹرک الٹ گیا

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) وزیرآباد کا علاقہ گکھڑ منڈی بڑی تباہی سے بچ گیا کیمیکل سے بھرا ٹرک الٹ گیال سے بھرا ٹرک الٹ گیا، پولیس اسٹیشن تھانہ گکھڑ کے قریب کیمیکل مواد سے بھرا ٹینکر نمبر JQ-1310 تھانہ گکھڑ کے قریب بے قابو ہو کر جی روڈ پر لگے درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ٹینکر ڈرائیور دلاور اقبال خان سکنہ لیہ زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم کنڈیکٹر محمد زوہیب معجزانہ طور پر محفوظ رہا مقامی پولیس سمیت موٹر وے پولیس ریسکیو 1122 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کیمیکل کنٹینر کی حفاظت کے لیے حصار بنا لیا کنٹینر کو باحفاظت جی ٹی روڈ سے ہٹا لیا خدا نخواستہ کیمیکلز ٹینکر پھٹنے کی صورت میں 10 مربع کلو میٹرز تک کا ایریا متاثر ہو سکتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں