زیر حراست منشیات فروش ملزم کو چھڑانے کے لیے ملزم کے والد،چچا کا نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر حملہ

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) زیر حراست منشیات فروش ملزم کو چھڑانے کے لیے ملزم کے والد،چچا کا نامعلوم ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر حملہ فائرنگ سے پولیس ملازمین بال بال بچ گئے ملزمان زیر حراست ملزم کو چھڑا کر فرار ہونے میں کامیاب پولیس تھانہ احمد نگر نے مقدمہ درج کر لیا ۔ وزیرآباد کے علاقہ کیلاسکے گلبرگ ٹاؤن میں تھانہ احمد نگر کے ملازمین محسن منیر ،شہزاد احمد ،محمد کاشف ،عنصر محمود ، طاہر محمود ناکہ لگائے موجود تھے اور زیر حراست ملزم حماد سکنہ کلاسکے جو کہ منشیات فروشی کے الزام میں پولیس کسٹڈی میں تھا ملزم کو چھڑانے کے لیے کارسوار ملزم کے والد محمد آصف اور چچا اخلاق احمد نے ہمراہ تین نامعلوم ساتھیوں پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور زیر حراست ملزم منشیات فروش حماد کو چھڑا لے گئے پولیس ملازمین نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ احمد نگر نے اے ایس آئی طاہر محمود کی جانب سے دیئے جانے والے استغاثہ پر کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات لگا کر مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں