وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) اٹلی کے چیئرمین میاں محمد اسلم ٹلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ باشعور عوام منافقت اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنیوالے عناصرکو آئینہ دکھا چکے ہیں۔ دھرنے اور لاک ڈاؤن کرنیوالے ان سیاستدانوں نے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کی ناپاک سازش کی اور ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا اورقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا، پنجاب میں مسلم لیگ(ن) حکومت کی چار ماہ کی کارکردگی بزدار حکومت کی چار سالہ کارکردگی سے بہتر ہے، د ن بدن عوام کی سہولتوں میں مزید اضافہ اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے گا۔حکومت عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہے ‘مسلم لیگ (ن)بہت جلد بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پا لے گی ‘ہم عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے دن رات محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔ منفی سوچ کے حامل سیاستدانوں کو سمجھنا چاہیئے کہ سیاست ملک اورعوام کی خدمت کانام ہے۔ دھرنا پارٹی کامنفی انداز سیاست ملک وقوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔ یہ مایوس عناصرکئی مرتبہ ملک کی ترقی کو ڈی ریل کرنیکی گھناؤنی سازش کر چکے ہیں اور ذاتی انا اور ضدمیں ملکی مفادات کو یکسر فراموش کر بیٹھے ہیں۔ غریب عوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے سیاستدان کسی صورت پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے
