پاکستان تحریک انصاف سکاٹ لینڈ ایسٹ کے صدر کی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید ذوالفقار عباس زلفی سے خصوصی ملاقات لندن

Spread the love

(چودھری عارف پندھیر)
حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے بیرون تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ
پاکستان تحریک انصاف اسکاٹ لینڈ ایسٹ کے صدر فخر اقبال چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید ذوالفقار عباس زلفی بخاری سے خصوصی ملاقات کی جس میں عالمی وباءکورونا کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔ ممبر قومی اسمبلی طاھر اقبال چوھدری بھی موجود تھے ۔ فخر اقبال چوہدری نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کےلئے کیے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ زلفی بخاری نے کہاکہ تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے محفوظ ، منافع بخش اور سازگار ماحول کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ سید زلفی بخاری نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی شکل میں پاکستان بھیجے جانے والا سرمایہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ فخر اقبال چوہدری نے مشیر وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پنجاب اورسیز پاکستانیز کمیشن کی طرز پر وفاقی حکومت بھی ادارہ قائم کرے تاکہ پنجاب کی طرح ملک بھر میں اوورسیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں ۔فخر اقبال چوھدری نے مطالبہ کیا کہ گلاسگو / ایڈانبرا اسکاٹ لینڈ سے پاکستان کےلئے ڈائریکٹ پروازوں کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے افراد کی عزت و احترام اور سہولیات کے کے حوالہ جامع حکمت عملی وضع کی جائے ۔فخر اقبال چوہدری نے کہا کہ ہر مشکل اور کٹھن مرحلے میں اوورسیز پاکستانیوں نے وطنِ عزیز کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے، حکومت تارکینِ وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں