سید حسیب حُسین شاہ کو جنرل سیکرٹری مذہبی امور بورڈ اوور سیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ بننے پر مبارکباد

Spread the love

( حافظ محمداحمد بیوروچیف اردو گوبل نیوز بہاول پور)سجادہ نشین پیر سید دلیر بادشاہ بخاری چیرمین مذہبی امور بورڈ اوور سیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ نے سید حسیب حُسین شاہ کو جنرل سیکرٹری مذہبی امور بورڈ اوور سیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ بننے پر مبارکباد پیش کیں۔
پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے ایک تقریب میں بیان کرتے ہوے کہا سید حسیب شاہ اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین ہے اور سب سے بڑی بات دین سے بہت لگاو اور باکردار انسان ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اوورسیز کے اس پیلٹ فارم سے لوگوں کی خدمت کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوٸے اوورسیز کے مساٸل حل کرنے میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اوروسیز کونسل صرف اور صرف تارکین وطن کے مساٸل حل کرنے میں مثبت ثابت ہو گی ان شاء اللہ، مزید پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے جناب قبلہ سائیں رضوان فاروق حسین بادشاہ صاحب، سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف کشمیر کو صدر مذہبی امور بورڈ اوور سیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ بننے پر بھی مبارکباد پیش کیں اور کہا کہ رضوان فاروق حسین بادشاہ صاحب کشمیر کی معروف درگاہ اور مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بھی ان شاء اللہ ہمارے شانہ بشانہ اوورسیز کے مساٸل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس کونسل کو عملی شکل دینے پر خالد خالق صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہماری ان کے ساتھ فل سپورٹ ہے اور تمام نیو ممبران خواتین حضرات کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یاد رہے اس میں ہم نے سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہے اور اوورسیز کی آواز بننا ہے اور عوام الناس کی خدمت کر کے نیکیاں حاصل کرنی ہیں اور یہ خدمتِ خلق دنیا و آخرت کا سرمایہ بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی اور آخر میں پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا فرماٸی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں