مانچسٹر کے قونصلیٹ میں تعنیات ھونے والے نئے قونصل جنرل سے سینئر صحافیوں کی ملاقات

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری)۔ مانچسٹر کے قونصلیٹ میں تعنیات ھونے والے نئے قونصل جنرل طارق وزیر سے سینئر صحافی پریس کلب آف پاکستان رجسٹرڈ کے صدر نوائے وقت گروپ کےبیورو چیف بر طانیہ چودھری عارف پندھیر اور چئیرمین پریس کلب آف پاکستان اور چیف ایڈیٹر نوائے جنگ لندن اعجاز افضل شیخ کی خصوصی ملاقات – ملاقات میں قونصل جنرل نے کہا میں اپنی کمیونٹی کی ہر طرع سے خدمت کرنا چاہتا ھوں جسکے لئے آپ سب کے تعاون کی ضرورت ھے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے میرے آفس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں میں اپنی مرضی سے مانچسٹر آیا ھوں اس موقع پرپاکستانی پریس کلب کے صدر چودھری عارف پندھیر نے کہا کمیونٹی کے لئے اچھے کام کرنے پر قونصلیٹ سے ھمارا تعاون ھمیشہ رھے گا ھماری کوشش ھوگی کہ دیار غیر میں پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کریں بر طانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہتر کروانے میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے پریس کلب کے چئیرمین اعجاز افضل شیخ نے اس مواقع پر کہا ھم نے ھمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ھم صحافت کو عبادت سمجھ کر کرتےہیں کمیونٹی کے لئے آپ کے ھر اچھے اقدام کو میڈیا میں ہائ لائٹ کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں