جہلم شہر و گردونواح میں ذخیرہ اندوز ایک بار پھر متحرک ہو گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر و گردونواح میں چینی اورآٹا کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ناپید ہوگئے،جہلم شہر و گردونواح میں ذخیرہ اندوز ایک بار پھر متحرک ہو گئے اور حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں آٹا اور چینی مہنگے داموں فروخت کیا جارہاہے۔ ضلعی انتظامیہ شہر میں بلا تعطل اور مناسب نرخوں پر آٹا اور چینی فراہم کرنے میں کردار ادا کرے۔ شہری آٹے اور چینی کی تلاش میں بازاروں کے چکر لگانے پر مجبور، شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال عید سے قبل گراں فروش اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے کیلئے اشیاء خوردونوش گوداموں میں محفوظ کر لیتے ہیں، حکومت اس گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام دکھائی ہے جس کیوجہ سے ہر ہفتے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔ بااثر تاجروں نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے گنجان آباد علاقوں میں گودام قائم کر رکھے ہیں، جہاں اجناس کی وافر مقدار میں محفوظ کی گئی ہے، حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر ضلع بھر میں نہ تو چینی فروخت کی جارہی ہے اور نہ ہی آٹا دستیاب ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کے مقررکردہ نرخوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پابند بنایا جائے گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج کروایا جائے تاکہ شہری اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی حکومتی نرخوں پر مہیا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں