جہلم ضلعی حکومت کی طرف سے لگائی گئی مویشی منڈیوں میں حکومت کے لاکھوں روپے ناقص پالیسیوں کی نظر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم ضلعی حکومت کی طرف سے لگائی گئی مویشی منڈیوں میں حکومت کے لاکھوں روپے ناقص پالیسیوں کی نظر ہونے لگے، انتظامیہ کی نااہلی کیوجہ سے شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم، شہر سے چند کلو میٹر دور قائم ہونے والی مویشی منڈیاں لگا کر مختلف محکموں کے درجنوں سے زائد ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، لیکن بدقسمتی سے اندرون شہرمیں قائم ہونے والی چھوٹی بڑی درجنوں مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں کو شہر سے باہر قائم ہونے والی منڈیوں میں منتقل نہ کیا جا سکا، جس کیوجہ سے شہرسے باہر قائم ہونے والی تینوں مویشی منڈیوں میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں مقامی افراد نے اپنی حویلیوں میں مویشی باندھ کر فروخت کرنا شروع کررکھے ہیں جس کیوجہ سے شہری شہر سے باہر قائم ہونے والی منڈیوں میں سے مویشی خریدنے سے کتراتے ہیں، مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں نے ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر اور گلی محلوں میں قائم ہونے والی چھوٹی بڑی مویشی منڈیوں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ حکومت کی جانب سے قائم ہونے والی مویشی منڈیوں سے شہری مویشی خرید سکیں تاکہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاکھوں روپے ضائع ہونے سے بچ سکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں