ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد اللہ کو عوام کا زبردست خراج تحسین

Spread the love

`گاؤں چار خانہ کا محلہ دار اور سماجی کارکن اضغرخان کی خدمات کو سلام

پشاور (نمائندہ نوید خان) ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد اللہ اپنے حلقہ پی کے 75 کے عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہے اور عوام کو ان کا حق ان ہی کی دہلیز پر ان کو ملے یہ ملک واجد اللہ اپنا فرض سمجھتے ہیں عوامی خدمت کے اسی جذبے کے تحت ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد اللہ نے گاؤں چار خانہ سور قبر کا بجلی کا ٹرانسفارمر جو کہ کئی روز سے خراب پڑا ہوا تھا فوری طور پر ٹھیک کروا کر علاقے کی بجلی بحال کروا دیں۔اہلیان چار خانہ نے ملک واجد اللہ اور ان کی ٹیم محلہ دار اضغرخان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بھرپور کوششوں سے علاقے کی روشنیاں پھر لوٹ آئی ہے۔گاؤں چار خانہ کی معروف شخصیات ملک فیصل سعید،پروفیسر جبران بشیر،حشمت،اعجاز خان اور طاہر بشیر نے کہا ہیں کہ بجلی کی بحالی پر ملک واجد اللہ کے شکر گزار ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ بڑی آبادی کے ٹرانسفارمر پر سے لوڈ کم کرنے کے لیے مزید ایک عدد ٹرانسفارمر کا اہتمام کیا جائے یا قدیم زمانہ کے ٹرانسفارمر کو تبدیل کر کے اس کی جگہ نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے،روز روز ٹرانسفارمر کی خرابیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔علاقہ مکین نے ملک واجد اللہ سے مزید اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ر لگایا جائے،روز روز ٹرانسفارمر کی خرابیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔علاقہ مکین نے ملک واجد اللہ سے مزید اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں