قبائلی عوام حکومتی مراعات اور بنیادی انسانی حقوق سے محرومی کا شکار ہیں۔ثنا اعجاز

Spread the love

حکومت قبائلی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔سینٹرل ممبر پی ٹی ایم تحریک

یورپ(چیف اکرام الدین)پی ٹی ایم کی سینٹرل ممبر و سیاسی/سماجی شخصیت محترمہ ثنا اعجاز نے کہا کہ قبائلی عوام حکومتی مراعات سے محرومی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے قبائلی عوام کئی سالوں سے تعلیم، روزگار، امن اور دیگر اہم اقدامات سے محروم ہیں جو قبائلی عوام کے ساتھ کسی ظلم و ستم سے کم نہیں قبائلی علاقوں میں روز بروز عوامی مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں روز بروز بے گناہ لوگوں کی اغواکاری اور جبری گمشدگی کے کیسز ہو رہے ہین جس کے بعد انکی زندگی اور موت کا کوئی پتہ نہیں یہ اس ملک کے آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے. سینٹرل میمبر پی ٹی ایم تحریک و سوشل ورکر محترمہ ثناء اعجاز نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ریاست اور حکومت وقت قبائلی اور پختونخوا کے تمام علاقوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی میں اہم کردار ادا کریں۔ اور آئین کے آرٹیکل 10 اور 10 اے کے تحت تا کہ کئی سالوں سے قبائلی لاپتہ افراد کی بازیابی کروا کے انکو عدالتی کاروائیوں اور منصفانہ سماعت کا حق دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا تحفظ حکومت وقت و ریاستی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں