جہلم پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب صدر چوہدری زاہد اختر نے پر ہجوم پریس کانفرنس کی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب صدر چوہدری زاہد اختر نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم کے بعد قائدین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ ضلع جہلم میں بطور صدر اپنے لوگوں کی خدمات سرانجام دے سکوں، پی ٹی آئی کی قیادت نے دوسری مرتبہ مجھے یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں کہ میں بطور صدر وعدہ کرتا ہوں کہ ایک ماہ کے اندر تحصیل اور یونین کونسل تک تنظیمات کو مکمل کرونگا اور پی ٹی آئی کے تمام ورکز کے ساتھ رابطے جوڑ لئے جائیں گے اور ایسے کارکنان جنہوں نے 20/22 سال تک انتھک کوششیں کیں مگر انہیں نامعلوم وجوہات کی بناء پر سامنے نہیں لایا جا سکا ایسے تمام کارکنوں کو عزت سے نوازہ جائیگا۔ان کارکنان کی عزت نفس کو ہر حال میں بحال کیا جائیگا جو پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی مقصد اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن لیکر کمر بستہ ہوئے تھے۔ہم ان کارکنان کو وہ مقام دلائیں گے جسے وہ حاصل کرنے کے لئے دن رات کوششیں و کاوشیں کرتے رہے، ہمارے ضلع کے جتنے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں ان کے ذریعے عوام الناس تک پہنچ کر ان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد حسین جو شکایات سیل کے چیئرمین ہیں ان سمیت ہماری تنظیم گراس روٹ لیول سے ہر یونین کونسل، تحصیل اور میونسپل کارپوریشن سے ایک ایسا کارکن کا انتخاب کریں گے جو دن ہو یا رات وہ عوام الناس کے مسائل اور شکایات کو سن کر نہ صرف فوری طور پر متعلقہ شعبہ تک پہنچا ئیں گے بلکہ اس کو حل بھی کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کسی بھی کارکن کو اگر کوئی شکایت ہو تو وہ تحریری طور پر شاہد حسین سے رابطہ کرسکتے ہیں جس کا فلفور ازالہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ گْڈ گورنس کے انچارج اور فوکل پرسن ٹائیگر فورس ملک ذولفقارجن کے زیر سایہ تحصیل لیول پر چار فوکل پرسنز خدمارت سرانجام دے رہے ہیں وہ بھی اس حوالے سے ہمہ وقت خدمت خلق کے لیے بر سرپیکار ہیں۔اورچاروں تحصیلوں میں فوکل پرسن موجود ہیں،ہمارے نمائندگان بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے24 گھنٹے موجود ہوتے ہیں۔ہم انشاء اللہ اپنے ضلع کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں بناوٹی اور کھوکھلی باتوں کا بالکل قائل نہیں ہوں جو بات بھی آج تک کی ہے صدق دل سے کی ہے اور اگر آپ لوگوں کا ساتھ رہا تو انشاء اللہ میں ضلع جہلم اور اس کی عوام کے لیے خدمات سرانجام دیتا رہونگا۔ انہوں نے سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود سمیت تمام میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں