میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کی آشیر باد، بااثر ٹھیکیدار چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں سے 4دن کا ایڈوانس ٹیکس وصول

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کی آشیر باد، بااثر ٹھیکیدار چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں سے 4دن کا ایڈوانس ٹیکس وصول کرتا رہا، انتظامیہ نے کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی کو ترجیح دی، رکشہ ڈرائیورز سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رکشہ ڈرائیوروں سے ٹیکس وصول کرنے والے بااثر ٹھیکیدار نے عیدالاضحی سے ایک روز قبل 4 دن کا اکٹھا ٹیکس وصول کر لیا، اس حوالے سے رکشہ ڈرائیوروں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹھیکیدار کے بااثر ہونے کی یہ دلیل کافی ہے کہ بااثر ٹھیکیدار نے 4 دنوں کا ٹیکس یکمشت وصول کر لیا ہے، جس کی باضابطہ اطلاع چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو دی تو انہوں نے قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کرنے کی رائے دی متاثرہ ڈرائیوروں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے اور یکمشت وصول کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں