گوجرہ،ملک بھر کی طرح گوجرہ میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پانچ اگست یوم استحصال کشمیر منایا گیا کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے میونسپل کمیٹی سے ملکانوالہ چوک تک ریلی نکالی گئی مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی ظلم بربریت پر شرکاء نے خوب نعرے بازی کی
گوجرہ ( نمائندہ خصوصی )ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوجرہ میں بھی یوم استحصال کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے یوم استحصال کشمیر ریلی میونسپل کمیٹی سے ملکانوالہ چوک تک نکالی گئی یوم استحصال کشمیر ریلی تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں میونسپل کمیٹی اہلکاروں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے شرکاء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،سفاکیت اور بربریت بند کرے شرکاء ریلی نے کہا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں ردوبدل کسی بھی قیمت پر قبول نہیں شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی بھی کی یوم استحصال کشمیر ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی واپس میونسپل کمیٹی میں اختتام پذیر ہو گئی