اوسی
ہم تو مٹ جائیں گے اے ارضِ وطن تم پر
مگر تم کو زندہ رہنا ہے سحر قیامت تک
گوجرہ میں بھی ملک بھر کی طرح یوم شہداء کے موقع پر شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ایس پی افتخار احمد تارڑ اور پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شمع روشن کی اور شہداء کی بلندیء دراجات کے لئے دعا کی گئی
گوجرہ( نمائندہ خصوصی) ملک بھر کی طرح یوم شہداء پر شہداء پولس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گوجرہ کے کلمہ چوک میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ایس پی افتخار احمد تارڑ اور پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں گوجرہ کی سیاسی سماجی شخصیات اور علماء کرام نے بھی شرکت کی تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمع روشن کی اور ان کے درجات بلندی کے لئے دعا خیر اور فاتحہ خوانی کی گئی گوجرہ کے مشہور و معروف عالم دین پیر اسرارالبہار شاہ نے شہداء کی مغفرت کے لئے دعا کروائی ڈی ایس پی افتخار احمد تارڑ شہداء کے گھروں میں گئے اور ان کے لواحقین کو نقد رقم اور راشن فراہم کیا