آج پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ مانچسٹر کی اولڈ ٹریفورڈ کی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے

Spread the love

مانچسٹر (چودھری عارف پندھیر ) آج پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ مانچسٹر کی اولڈ ٹریفورڈ کی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  پاکستان کا آغاز اچھا تھا پہلی وکٹ کی شراکت میں شان مسعود اور عابد علی نے 36 رنز بنائے ۔۔عابد علی جیف آرچر کی گیند پر بولڈ ہوئے اسکے کپتان اظہر علی کھیلنے کے لیے بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا جوں ہی دوبارہ کھیل شروع ہوا اظہر علی کو کرس ووکس نے ایک ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا ۔ بابر اعظم نے وکٹ پر آکر اپنی جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو سنبھالا دیا بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ روکنا پڑا ۔۔ کھیل کے آخری سیشن کے اختتام پر   بابر اعظم 69 رنز  اور شان مسعود 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے ۔ دوسرے دن کا کھیل کل برطانیہ کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں