شینواری ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیراہتمام 50 اجتماعی شادیوں کی تقریب تنظیم کا اگلے سال ڈیڑھ سو اجتماعی شادیوں کا ارادہ

Spread the love

شینواری ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیراہتمام 50 اجتماعی شادیوں کی تقریب تنظیم کا اگلے سال ڈیڑھ سو اجتماعی شادیوں کا ارادہ ہے۔

طور خم بارڈر کو آمدورفت کے لئے کھولا جاۓ ۔ حکومت راہداری کارڈ کا اجراء کرے۔لنڈی کوتل میں اجتماع تقریب سے خطاب ۔
قبائلی ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل میں شینواری ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیراہتمام 50 اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ملک بھر سے شینواری قوم سے تعلق رکھنے والے قومی مشران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع پشاور شینواری ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر حاجی محمد قاسم شینواری بمعہ کابینہ ،ہنگو صدر حمید ظفر شینواری بمعہ کابینہ ،راولپنڈی صدر ملک عطاء اللہ خان شینواری بمعہ کابینہ ،ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی ۔اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمدعمران یوسفزئی اوردیگربھی موجو تھے شینواری ویلفئیر آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حاجی اسلم شینواری
نے کہا کہ شینواری ویلفیئر آرگنائزیشن ایک غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہےجس کا مقصد صرف اور صرف مخلوق خدا کی خدمت ہے۔اسی جزبے سے سرشار ہوکر پچھلے سال پچاس خاندانوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام ترتیب دیا تھا جوکہ اب اللہ تعالئ کے فضل وکرم سے اس کی تعداد سو خاندانوں تک پہنچ گئی ہے۔پچاس خاندانوں میں شینواری۔شلمانی اور آفریدی اقوام کے افراد شامل ہیں ۔ان شاء اللہ آگلے سال پشاور میں اسی طرح کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ڈیڑھ سو خاندانوں کی اجتماعی شادیوں کی پروگرام کا عہد کیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر مخیر حضرات سے اپیل کی گئ ہے ہماری فلاحی تنظیمی کاموں میں ہمارے ساتھ مالی اور جانی تعاون کیا کرو کیونکہ ہم اکیلے اتنی بڑی ذمہ داری سرانجام نہیں دے سکتےانہوں نے مزید کہا کہ طورخم بارڈر کی بندش سے شینواری قوم کے لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں ۔ہمارے لئے آمدورفت کے لئے راہداری کارڈ کاجراء کیاجاۓ کیونکہ شینواری قوم لنڈی کوتل کے علاوہ پشاور ،ہنگو ،کوہاٹ ۔راولپنڈی ،دیر،باجوڑ۔مہمند اور ملک بھر میں رہائش پزیر ہیں ،راہداری کارڈنہ ہونے کی وجہ سے شینواری قوم کو مشکلات کا سامنا ہے شینواری قوم محب الوطن پاکستانی ہے جن کا سالوں تاریخ زندہ ہے

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں