جیکب آباد میں معذوروں کا راشن دو کے نعروں سے ڈی سی آفیس کے سامنے دہرنا،تپتی دھوپ میں سخت نعریبازی

Spread the love

جیکب آباد میں معذوروں کا راشن دو کے نعروں سے ڈی سی آفیس کے سامنے دہرنا،تپتی دھوپ میں سخت نعریبازی،ڈی سی آفیس میں داخل ہونے کی کوشش،پولیس نے روک لیا

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد معذور ویلفیئر کی جانب سے راشن دو راشن دو کے نعروں سے ڈی سی آفیس کے مرکزی گیٹ کے سامنے تپتی دھوپ میں دہرنا دیکر سخت نعریبازی کی گئی اس موقع پر نابین رحم بخش لاشاری،شعبان منجھو اور یگر نے کہا کہ سرکاری راشن کی تقسیم میں معذروں کو نظرانداز کیا گیا ہے سرکار کے راشن میں انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے اسکا نوٹیس لیا جائے راشن سے حقدار محروم ہیں،خدارا اس مشکل گھڑی میں غریبوں کی امداد ہڑپ نہ کی جائے راشن معذوروں کو بھی دیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا احتجاج کے دوران معذروں نے ڈی سی آفیس کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی مظاہرین کو پولیس نے آگے بڑھنے سے روک لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں