لنڈی کوتل امان علی شینواری ۔
پاکستان کا قانون غیر موثر ہے۔گستاخ رسول کو سزا کی بجائے ریلیف فراہمی ناقابل برداشت ہے۔گستاخ رسول کا مسئلہ انتہائی حساس ہے۔مسلمانوں کے جذبہ ایمان کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ سرگرم ہے۔محمد شفیق آمینی
تحریک لبیک کے امیرخیبرپختونخواہ محمد شفیق آمینی نے لنڈ ی کوتل کے علاقہ پیروخیل میں دستار فضیلت اور خانقاہ بنوریہ آشخیل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول کا مسئلہ غیر سیاسی ہے ان کی حساسیت عام جرائم سے الگ ہے دین اسلام و قانون پاکستان کیلئے علماء نے قابل ستائش اقدامات اٹھائیں ہیں لیکن بد قسمتی سے پاکستان کا قانون غیرموثر ہے اگر عدالتوں میں قانون پر عمل ہوتے تو شاید اسطرح واقعات رونما پیش نہ آتے خالد فیصل جیسے غازی اس لئے پیدا ہوتے ہیں کہ ہماری عدالتوں میں قانون گستاخ رسول کو سزا دینے کے قابل نہیں ہی ہے اگرعدالت کسی کو سزا بھی دے تو پھر ان کو عدالت عظمیٰ فرار ہونے کا راستہ دیتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کا یہ ایمان ہے کہ حضورﷺ خاتم النبین و آخری پیغمبر ہے اس کے بعد کوئی نبی آئے گا اسیہ ملعونہ کا سالہا سال کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دو گھنٹے میں سنا دیا جس پر گستاخ رسول کو باہر جانے کی اجازت ملی جوتاریخ میں انتہائی افسوسناک فیصلہ تھا جس پر پوری امت مسلمہ کو دلی دکھ پہنچا مگر حکومت وقت کو بہت داد ملی انہو نے کہا کہ ایک سازش کے تحت گساخ رسول کو اس دور میں ریلیف مل رہی ہے جن کے ہم خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ جب قانون پر عمل نہیں ہوتا اور ہر شخص اپنی ڈیوٹی سے غافل رہا ہوتا ہے تو پھر ایسے حالات میں ہر کسی کو آگے انے کا حق حاصل ہے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پر سال دو سال میں فیصلے نہیں ہوتے وہاں غازی چند سیکنڈمیں فیصلہ کر کے دیکھاتا ہے اور ایسے وقت میں عدالتی نظام سے عوام کا اعتماد بھی اٹھ جاتا ہے امیرمحمد شفیق امینی نے کاہ کہ قانون میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے تاکہ گستاخ رسول کے مرتکب مجرموں کو بروقت سزا دی جا سکیں اور امریکہ جیسے ممالک کو اپنے منحوس سازشوں میں کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے کیونکہ امریکہ کا مشن ہے کہ مسلمانوں کے دلوں سے محبت رسول کو نکال دیا جائے تاکہ سب مسلمان کھوکھلے پتلے رہ جائے۔

پاکستان کا قانون غیر موثر ہے۔گستاخ رسول کو سزا کی بجائے ریلیف فراہمی ناقابل برداشت ہے
Please follow and like us: