پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار،سکول اسمبلی،تفریح،ایک ڈیسک پر 2 سے زائد طلبا کے بیٹھنے پر پابندی عائد، سکولوں میں صرف ریاضی’انگلش‘ سائنس پڑھائی جائیگی،سپرے کو لازمی قراردے دیا گیا،تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے، پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں اسمبلی پر پابند ہوگی،کسی بھی تعلیمی ادارے کو تفریح کی اجازت نہیں ہوگی، سکولوں میں ڈیسک پر صرف 2 طلباء بیٹھ سکیں گے جو باہمی اشیاء کا تبادلہ نہیں کرینگے، سکولوں میں صرف ریاضی’انگلش’سائنس پڑھائی جائیگی۔ باقی کام طلباء و طالبات کو گھر وں پر کرنا ہوگا،ہر کلاس روم’سٹاف روم’واش روم میں صبح سویرے جراثیم کش سپرے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، ان ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیئے جائینگے۔ دوسری طرف تعلیمی اداروں کو 15 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ایسے تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائینگے جس یونین کونسل میں کوروناکے مریض موجود ہونگے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں