جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس نے قادر پور کے پرائیوٹ گھر میں چھاپہ مارکر احساس کیش پروگرام کے پیسوں میں کٹوتی کرنے کے الزام میں چار ایجنٹ گرفتار،

Spread the love

جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس نے قادر پور کے پرائیوٹ گھر میں چھاپہ مارکر احساس کیش پروگرام کے پیسوں میں کٹوتی کرنے کے الزام میں چار ایجنٹ گرفتار،چار ڈیوائس ایک لاکھ سترہ ہزار نقدی موبائل فون بر آمد،مولاداد تھانے پر کیس داخل

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے قصبہ قادر پور میں احساس کیش پروگرام کے تحت پرائیوٹ گھر میں مستحق خواتین کو 12000کی رقم میں سے 500سے ایک ہزار تک کٹوتی کرنے کی شکایات پر سی آئی اے پولیس کے انچارج مرتضی میرانی نے چھاپہ مارکر چار ایجنٹوں الاہی بخش جمالی،عرفان جمالی،ظفر الہ نائچ اور صالح نائچ کو گرفتار کرکے انکے قبضے میں سے چار ڈیوائس،ایک لاکھ سترہ ہزار نقدی برآمد کرلی ہے گرفتار ملزمان کو مولاداد تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سی آئی اے انچارج مرتضی میرانی نے رابطے پر بتایا کہ ایس ایس پی بشیر بروہی کو شکایات ملی کے قادر پور میں دو مختلف پرائیوٹ مقامات پر احساس کیش پروگرام کے تحت مستحقین سے کٹوتی کی جارہی ہے جس پر کاروائی کی گئی ہے جہاں جہاں یہ شکایت ہو گی کاروائی کی جائے گی مستحقین کے پیسوں سے لوٹمار برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں