جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں 14 اگست کے موقع پر یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں والہانہ انداز میں جاری،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں 14 اگست کے موقع پر یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں والہانہ انداز میں جاری، شہر بھر میں سجاوٹی سامان کی خریدو فروخت و رنگ برنگی جھنڈیوں اور پرچموں سے سجے سٹالز قائم، فضاؤں میں ملی نغموں کی گونج، بچے نوجوان، بوڑھے، خواتین سبھی جوش و جذبے سے جشن آزادی کی تیاریوں کے لئے سٹالز کا رخ کرنے اور خریداری میں مصروف، 14 اگست قومی تہوار ہی نہیں ملت کی قربانیوں و ایثار کی داستان کا دن ہے، یوم آزادی باوقار طریقے سے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے۔ پاکستان خداوند کریم کی ایک انمول نعمت ہے، شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے مہینے کے آغاز سے ہی یوم آذادی کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں، شہر سمیت گردونواح کی سڑکوں، گلیوں، چوک چوراہوں، بازاروں میں ہر طرف رنگا رنگ جھنڈیوں، پھولوں اور پرچموں سے سجے ہوئے سٹالز دکھائی دیتے ہیں، جن پر بچوں، جوانوں، بوڑھوں، اور خواتین کا رش دیدنی ہوتا ہے، ہر کوئی 14 اگست کے تہوار کو یادگار بنانے کے لئے نت نئے جتن کرتا دکھائی دیتا ہے، خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی73 ویں سالگرہ کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ 14 اگست 2020 کا دن ایک خواب ایک روشنی، ایک حقیقت، ایک وعدہ، اس ملک سے وفا کرنے کے تجدید عہد کا دن ہے جس کو ہمیں پورا کرنا ہے، شہریوں نے کہا کہ اس جشن آزادی پر ہم مادرملت کی ترقی اور اسے دنیاکا عظیم ملک بنانے کا بھرپور عزم کرتے ہیں، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تعمیر کو دل و جان سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں