جہلم پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھوٹے دکانداروں کا جینا محال کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھوٹے دکانداروں کا جینا محال کر دیا،دکاندار فوڈ اتھارٹی کے عملہ کے خلاف سراپا احتجاج، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عبداللہ خان اور تبریز حسین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معمر والدین اور چھوٹے چھوٹے بہن بھائیوں کا پیٹ پالنے کے لئے چھوٹے چھوٹے کارروبار شروع کر رکھے ہیں تاکہ رزق حلال کما کر بہن بھائیوں اور والدین کی کفالت کر سکیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کا عملہ بڑے دکانداروں کو چیک کرنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرکے 65 ہزار تک بھاری جرمانے کر رہے ہیں، متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جو دکاندار 10 سے 15 ہزار روپیہ ماہانہ منافع کماتا ہے وہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 65 ہزار روپے جرمانہ کہاں سے ادا کرے گا، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیوجہ سے پہلے ہی کارروباری سرگرمیاں ماند پڑی ہوئیں ہیں کارروبار نہ ہونے کیوجہ سے اپنی جیبوں سے کرائے ادا کر رہے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کو تاجروں کے مسائل کا علم نہیں جس کیوجہ سے غریب دکانداروں پرہزاروں روپے جرمانے عائد کرنا اور بلا وجہ دکانیں سربمہر کر دینا دکانداروں کے ساتھ سخت زیادتی ہے، متاثرہ دکانداروں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم میں تعینات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری کروائی جائے اور غریب دکانداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ چھوٹے کارروبار سے منسلک تاجر اپنے بیوی بچوں کی بہتر طریقے سے کفالت کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں