
(کلرکہار سے اذان ملک کی رپورٹ) کلرکہار کے نواحی گاؤں رنسیال میں ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقائی کرکٹ ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا، لیکن فتح کا سہرا زبردست پرفارمینس کے بعد وسیم صدیقی الیون کے حصے آیا۔ وسیم صدیقی الیون کے کپتان وسیم صدیقی نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے پوری جان لگا کر کھیل کھیلا اور کامیابی حاصل کی، ٹورنامنٹ کی جیت اپنی ٹیم کے نام کرتا ہوں۔ ٹورنامنٹ میں مین آف دی ٹورنامنٹ محمد کیف قرار پائے جب کے مہمان خصوصی ذولفقار زلفی نے انعامات تقسیم کیے اور ٹورنامنٹ کی کامیابی پر آرگنائزر کو مبارکباد پیش کی۔