صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔پارو

Spread the love

خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو افسوس ناک ہے۔سینئر نائب صدر ٹرانسجینڈر

یورپ(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ خواجہ سرا تنظیم کے سینئر نائب صدر پارو نے کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومت خواجہ سراؤں کی مسائل و مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو افسوس ناک ہے حکومت وقت کی خواجہ سراؤں کے ساتھ کوئی مالی تعاون نہیں ہے جس طرح حکومت وقت ہر برادری اور تنظیم کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اسی طرح خواجہ سراؤں کی بنی ہوئی تنظیموں کے ساتھ بھی تعاون کریں کیا خواجہ سرا اس ملک اور اس معاشرے کا حصہ نہیں ہے پھر بھی حکومتی اقدامات سے محرومی کا شکار ہے بوقت ضرورت پر پولیس سٹیشن، اور دیگر حکومتی اداروں میں خواجہ سراؤں کے مسائل حل نہیں ہو رہے خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے معروف خواجہ سرا و ٹرانسجینڈر تنظیم کی سنیئر نائب صدر پارو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ خواجہ سراؤں کے مسائل پر توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں خواجہ سرا بھی اللہ کی مخلوق ہے انکو بنیادی حقوق مہیا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں خواجہ سراؤں کی قتل کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جن کی وجہ سے خواجہ سرا زہنی پریشانی میں مبتلا ہے جو انسانیت کی توہین ہے خواجہ سرا بھی اللہ کی مخلوق ہے انکی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے تا کہ ان مظلوم طبقے کے مسائل و مشکلات حل ہو سکے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں