جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ہدایات پر جے یو آئی اور جے ٹی آئی کی جانب سے ایک سو غریب خاندانوں میں پھولوں کے ساتھ راشن اور روک رقم اور احتیاط تدابیر ار کے پمفلیٹس تقسیم کئے،اس سے قبل 1300 خاندانوں کی مدد کر چکے ٹھل کے مغویوں کو بازیاب اور لاک ڈاؤن کے سبب بجلی اور گیس کے تین ماہ کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا
جیکب آباد(نامہ نگار)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو کی ہدایات پرجمعیت علمائے اسلام اور جمعیت طلباء اسلام کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت جے یو آئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری،تعلقہ امیر مفتی علی حسن برڑو، حاجی محمد عباس نوناری مولانا عبدالجباررند، مولانا عبدالقادر بنگلانی، عبدالقادر چنا، میر حسن برڑو، مولانا تاج محمد بھٹی اور دیگر نے پھولوں کے ساتھ ایک سو خاندانوں کو ایکہفتے کا راشن آٹا گیھہ، دال،چینی چاول، چائے، صابن، نمک، مرچ اور دیگر اشیا اور نقدی تقسیم کئے۔اس موقع ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے تقریر میں کہا کہ کورونا کی وبا کی نازک صورتحال میں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کی جارہی ہے اس سے پہلے جے یو آئی اور جے ٹی آئی کی طرف سے پورے ضلع میں 1300 خاندانوں میں را شن اور نقدی تقسیم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب بجلی اور گیس کے تین ماہ کے بل معاف کئے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا ٹھل کے اغوا ہونے والے نعیم اللہ اور اصغر علی جعفری کو بازیاب کرایا جائے۔