یونائیٹڈ میڈیا فورم اور ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے آن لائن سیمینار

Spread the love

جس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی۔

یورپ(چیف اکرام الدین ) یونائیٹڈ میڈیا فورم اور ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے اشتراک سے آن لائن سیمینار جس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی مقررین کا کہنا تھا کہ صحافت کسی بھی معاشرے کی اخلاقی قدروں کو مضبوط کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے،ایک ذمہ دار صحافی اپنے قلم سے معاشرے کی رائے عامہ کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ریاض مقامی نمائندہ کے مطابق یونائیٹڈ میڈیا فورم اور ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پروفیشنل انٹرویو ٹیکنیک کے موضوع پر آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گی،جس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ انٹرویو کے دوران زمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرنا نہایت ضروری ہے، کسی بھی موضوع یا شخصیت کے انٹرویو سے پہلے اس کے بارے میں ریسرچ کرنی چاہیے، پھر سوالات کی لسٹ بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ سوالات موضوع سے ہٹ کر نہ کئے جائیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مذید کہنا تھا کہ صحافت کسی بھی معاشرے کی اخلاقی قدروں کو مضبوط کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے،ایک ذمہ دار صحافی اپنے قلم سے معاشرے کی رائے عامہ کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کسی معاشرے میں بڑھنے والی برائیوں پر نظر رکھتی ہے اور معاشرے کے غیر ذمہ دارانہ اور بددیانت کرداروں کو سامنے لاتی ہے،ان نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث صحافی حضرات کو مسلسل اپنے آپ کو جدید علوم سے آگاہ کرنا ہوگا، ایک صحافی سچی خبریں دے کر معاشرے میں سچ پھیلا سکتا ہے،صحافیوں کو مسالہ دار خبروں کے بجائے تصدیق شدہ خبروں کی اشاعت پر توجہ دینا چاہیے۔مقررین نے کہا کہ صحافی کا کام معاشرے میں ہونے والی زیادتیوں، ناانصافیوں ظلم کرپشن، دھوکہ دہی فراڈ، رشوت کا بازار گرم رکھنے والوں کے خلاف اواز بلند کرنا ھے اور معاشرے کی ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ھے اور ہر حال میں اپنی صحافت کی حرمت کا ہتھیار دیانت داری کے ساتھ استعمال کرنا ھے، اسی طرح وہ معاشرے سے گندگی کی نشاندہی کرتے ہوے تعمیر انسانیت میں اپنی خدمات انجام دے سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں