اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف علاقوں میں خدمات سر انجام دینے والے نمائندگان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب

Spread the love

وزیر آباد سے بیورو چیف طارق ملک کی رپورٹ: اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف علاقوں میں خدمات سر انجام دینے والے نمائندگان اوربیرو چیف صاحبان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت ایڈیٹرانچیف محمد نوید راجہ وزیر آباد کے ایک ہال میں منعقد ہوئی. جس کے مہمان خصوصی سیالکوٹ سرکل کے ڈی ایس پی محمد عرفان الحق سلہریاتھے.

تقریب میں اسلام آباد جہلم گجرات سیالکوٹ گوجرانوالہ کے علاوہ دیگر اضلاع کے کے نمائندگان اور بیوروچیف صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں بہترین خدمات سرانجام دینےوالے صحافیوں جن میں ‌ سید وقار حسین شاہ بیوروچیف اسلام آباد، محترمہ سنیہ بٹ صاحبہ پروگرام ڈائریکٹر،قاضی احتشام ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن ، طارق جاوید ملک بیورو چیف وزیر آباد، حسن شکیل بیوروچیف سیالکوٹ، فیصلہ خالد ملک بیورو چیف گجرانوالا، محمد نواز مغل رپورٹر گوجرانوالہ، سکندر ملک رپورٹر وزیر آباد، سید وسیم عزیز اور سید وقاص عزیز میڈیا ٹیم اور دیگر نمائندگان میں کارڈز اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں گئیں.. اس موقع پر ایڈیٹرانچیف محمد نوید راجا نے مہمان خصوصی ڈی ایس پی محمدعرفان الحق سلہریا کو یادگاری شیلڈ پیش کی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں