جہلم شہر وگردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم شہر وگردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، محکمہ صحت کے ملازمین عطائی ڈاکٹروں کے مخبر، سماجی تنظیموں کا ڈپٹی کمشنر، سی ای او ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں نے الگ ریاست قائم کررکھی ہے۔ چند روز قبل الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہونے والی خبر جس میں جانوروں کو چارہ ڈالنے والے بھی شہریوں کو انجکشن لگارہے ہیں کی ویڈیو وائرل ہوئی تو محکمہ ہیلتھ کے ذمہ داران کو اپنی ذمہ داریوں کا خیال آیا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں عطائی ڈاکٹرز کے کلینکس سیل کرنے شروع کر دیئے لیکن بد قسمتی سے ضلع جہلم کی انتظامیہ کی چھتری تلے آج بھی شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں عطائی ڈاکٹرز نے جنگل کا قانون نافذ کرتے ہوئے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر رکھاہے۔شہر سمیت دیہی علاقوں میں عطائی ڈاکٹرز سرعام شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ جاری رکھے ہوئے ہیں، قابل زکر بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین عطائی ڈاکٹروں کے لئے مخبر کا کردار ادا کرتے ہیں جس کیوجہ سے عطائی ڈاکٹرز نے شہر سمیت ضلع بھر کے علاقوں کو اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، سی ای او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم کا آغاذ کیا جائے تاکہ شہری عطائی ڈاکٹروں سے محفوظ رہ سکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں