جہلم جشن یوم آذادی کی آمد آمد، شہریوں میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم جشن یوم آذادی کی آمد آمد، شہریوں میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا، بازاروں میں سٹالز سج گئے، شہریوں کا خریداری کے رش، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں جشن یوم آذادی قومی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، ہر جانب پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی ہے، بازاروں میں جگہ جگہ سٹالز سج گئے ہیں، جہاں پاکستانی پرچم، سبز جھنڈیوں، مختلف ڈیزائن کے بیجز اور برقی قمقموں کی خریدو فروخت جاری ہے اور وطن عزیز سے محبت کرنے والے شہری عمارتوں کو برقی قمقموں،سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کے ساتھ سجا رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ جشن آذادی بھرپور طریقے اور جوش و خروش سے منانے کے لئے اگست کے آغاذ سے ہی سجاوٹی اشیاء کی خریداری شروع کر دیتے ہیں، جبکہ نوجوانوں نے اخباری نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکلوں، کاروں، گاڑیوں کو جھنڈیوں سے سجا رہے ہیں، 14 اگست کے روز شاندار کے مقام پر انشاء اللہ سب سے بڑا ہلالی پرچم لہرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں