جہلم ریسکیو1122کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح الرٹ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم ریسکیو1122کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح الرٹ ہے، سیلابی سے گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے، پانی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ہر قسم کا سامان ریسکیو کے پاس موجود ہے،ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کے عملہ کی تیاری مکمل ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے موسم برسات کی آمد کے حوالے سے ضلع جہلم میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نبٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دریائے جہلم سلیمان پارس کے مقام پر موک ایکسرسائز کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، ریسکیو 1122 انچارچ ڈاکٹر فیصل، چیف آفیسر کارپوریشن انعام الرحیم، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، ریسکیو انچارج انجنیئر سعید احمد، رانا اشفاق دیگر افسران سمیت میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122، میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ محکموں نے اپنی تیاری مکمل کی اور ایکسرسائز میں بھرپور حصہ لیا۔اس موقع پرسیلابی پانی کو نکلنے، اربن سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے، محفوظ مقامات پر منتقلی، اور تیراکی کے عمل کی ریہرسل کی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی قیادت میں چوٹالہ کے مقام پر بھی ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ماک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں