جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان سمیت3منشیات فروش گرفتار،1عدد رائفل44بور،پسٹل30بور معہ روندز اور30لیٹرشراب برآمد،تفصیلات کے مطابقSIقمرسلطان پولیس چوکی کالا گجراں نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ملک افضال ولد محمد اقبال سکنہ مخدوم آباد جہلم سے رائفل 44بور کلاشنکوف نما معہ 35روندز رائفل44بوراور180روندز رائفل222بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIمطلوب حسین انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم نصراللہ ولد عبدالغفار خان سکنہ محلہ ریلوے اسٹیشن دینہ سے پسٹل30بور معہ2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIقمر سلطان پولیس چوکی کالا گجراں نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم حسین ولد نجم حسین سکنہ محلہ قائد آباد کالونی کالا گجراں سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIراشد محمود تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ندیم ولد محمد دین سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIافتخار افضل تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال حسن ولد محمد نذیر سکنہ پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں