کھیوڑہ (راشدخان)
تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے نوجوان لکھاری ظاہر محمود نے نو عمری میں افسانچوں، سفرانچوں، خاکوں اور مضامین پر مشتمل کتاب “ڈھولکی” کی اشاعت پر پاکستان بھر سے خوب پذیرائی حاصل کی ہے-ظاہر محمود اس وقت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے شعبہ کیمیا میں ایم فل کر رہے ہیں، اس سے پہلے وہیں سے گریجوایشن میں یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے- ان کے تراجم مختلف فورمز کے علاوہ دلی انڈیا سے بھی شائع ہوئے اور اب تک اردوپوائنٹ پر سو سے زائد انٹرویوز بھی نشر ہو چکے ہیں- دھن چُوراسی ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ خواجہ بابر سلیم نے انہیں ایوارڈ دیتے وقت کہا کہ چکوال بابا شاہ مراد کی دھرتی ہے اسی لیے علم و ادب کے حوالے سے بہت زرخیز ہے- ایسے ہی نوجوان ان روایات کے امین ہیں اور ہم ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر وقت موجود ہیں- ظاہر محمود نہ یہ ایوارڈ وصول کرتے ہیں اسے اپنے ابا جی ناصر محمود کے نام کر دیا-

اردوپوائنٹ کے معروف اینکر سب سے بڑا سول اعزاز “دھن چُوراسی” دے دیا گیا-
Please follow and like us: