مسلم ہینڈز کے چیئرمین پیر سید لخت حسنین کو حکومت کی جانب سے ستارۂ امتیاز کا اعلان

Spread the love

انہوں نے برطانیہ میں 27 سال پہلے جس تنظیم فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی آج وہ50سے زائد ملکوں میں سرگرم عمل ہے
پاکستان بھر میں تعلیم،صاف پانی، آفات،صحت،بیواؤوں اور یتمیوں کی کفالت کے حوالے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے
اسلام آباد : ( سید وقار علی)
حکومت ِ پاکستان نے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین پیر سید لخت ِ حسنین کو رفاع عامہ میں بے مثال خدمات پیش کرنے پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کا اعلان کیا ہے۔ پیر سیدلخت حسنین نے 1993ء میں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی بنیاد برطانیہ میں رکھی تھی جو آج دنیا کے50 سے زائد ممالک میں انسانی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ مسلم ہینڈزپاکستان بھر اور آزاد کشمیر کے 40 اضلاع میں تعلیم،صاف پانی کی فراہمی، قدرتی آفات،صحت،ماحولیات،روزگار کی فراہمی،بیواؤوں اور یتمیوں کی کفالت کے حوالے سے گزشتہ27 سال سے مصروف عمل ہے اور مسلم ہینڈز کے تعلیمی اداروں میں 60ہزار سے زائد یتیم اور غریب بچوں کو انتہائی معیاری تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ حالیہ کرونا بحران نے بھی مسلم ہینڈز نے حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔ مسلم ہینڈز کی فلاحی سرگرمیوں سے ایک کروڑ سے زائد افراد کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔پیر سید لخت حسنین نے حکومت کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف سے مسلم ہینڈز کے کارکنوں کو نیا عزم و حوصلہ ملا ہے اور ہم ان شااللہ مزید جوش و جذبے سے خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔جب بھی قوم کو کسی آفت کا سامنا کرنا پڑا مسلم ہینڈز حکومت کے ساتھ صف اول کے امدادی اداروں میں شامل رہی ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں