پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے اور ان شاء اللہ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا: لیگی ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ

Spread the love

مفاد پرست سیاستدانوں نے قائداعظم کے پاکستان کو تباہ کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: لیگی ایم پی اے حاجی عبدالقدیر اعوان

آزادی کے دن بھی قوم کی مظلوم بیٹی عافیہ اپنی آزادی کی راہ تک رہی ہے: سائیں عبدالستار

گوجرہ(نمائندہ خصوصی) وطن عزیز کی 73 ویں سالگرہ قومی دن کے موقعہ پر ادارہ تعلیمات اولیاء کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ کے ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ ، ن لیگی ایم پی اے حاجی عبدالقدیر اعوان ، چیئرمین ادارہ تعلیمات اولیاء فاونڈیشن پاکستان سائیں عبدالستار نے شرکت کی پاکستان کی سالگرہ کے کے لئے دعا کی گئی پاکستان کی 73 ویں سالگرہ کے موقعہ پر 73 پاونڈ کا کیک کاٹا گیا مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم یکجا ہو کر کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں اور پاکستان کے دشمنوں سے نجات حاصل کریں عوام متحد ہو جائیں، پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قائم رہنے کے لئے بنا ہے اور ان شاء اللہ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔ دنیا کی کوئی طاقت اسے ختم نہیں کرسکتی۔ چند مفاد پرست سیاستدانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو تباہ کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ قوم یکجا ہو کر کرپٹ اور مفاد پرست سیاسی جماعتوں، سیاستدانوں، حکمرانوں اور پاکستان کے دشمنوں سے نجات حاصل کرے۔ تا کہ وطن کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ ایم پی اے حاجی عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ مفاد پرست سیاسی جماعتوں کی آپس کی نورا کشتی نے گوجرہ جیسے روشنیوں کے شہر کو کچرے و غلاظت کا ڈھیر اور مسائلستان بنا دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن تمام گوناگوں مسائل کے حل کے لئے حق دلوانے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ اس جدوجہد میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دے کر اپنے شہر کی رونقیں لوٹانے کے لئے کوشش کریں۔ ادارہ تعلیمات اولیاء فاونڈیشن کے کارکنان نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے وہ انتہائی جوش وخروش کے ساتھ” پاکستان زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقعہ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سائیں عبدالستار چیئرمین ادارہ نے کہا کہ آج چودہ اگست کے دن جہاں ہم رب تعالی کے شکر گذار ہیں کہ اُس نے ہمیں ایک آزاد فضا ء میں سانس لینے اور زندگی گذارنے کی توفیق عطا فرمائی، اس بات کا بھی بیحد افسوس ہے کہ آج وطن کی آزادی کا دن ہے اور کشمیری مسلمان آج ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ادارہ تعلیمات اولیاء فاونڈیشن کے تحت نکالی جانیوالی جشن آزادی ریلی ادارہ تعلیمات اولیاء فاونڈیشن بوبک چوک سےہوکر اور مختلف شاہراہوں سے گذرتی ہوئی پرجوش نعروں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں