جہلم پاکستان کے جھنڈے والے کیک کاٹنا نہ قابل تسلیم عمل،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پاکستان کے جھنڈے والے کیک کاٹنا نہ قابل تسلیم عمل،پاکستانی جھنڈے والے کیک تیار کروا کے اس پر چھریاں چلانا سمجھ سے بالا ترہے، پڑھی لکھی قوم کو اس بارے سوچنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے کہا کہ ہماری قوم جشن آزادی سمیت دیگر تہوار بڑے جوش و خروش سے مناتی ہے لیکن اس دن کی مناسبت سے پاکستانی جھنڈے والے کیک تیار کرکے کاٹنا دل دہلا دینے والا عمل ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پاکستانی پرچم کو زمین پر گرتا نہیں دیکھ سکتے تو ہم اس طرزکے بنوائے گئے کیک پر چھری کس طرح چلا سکتے ہیں اور پھر ہم تمام لوگ ملکر اپنے جھنڈے والے کیک کو مزے سے کھاتے بھی ہیں جو کہ نہ قابل تسلیم عمل ہے، شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی،مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے پاکستانی شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی جھنڈے والے کیکس بنوانے کی بجائے اس کی حرمت کا خیال رکھیں اور وطن کے جھنڈے کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں