جہلم جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کا اجلاس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کا اجلاس محترمہ سمیرہ رضا ڈپٹی جنرل سیکرٹری نارتھ پنجاب کی قیادت میں منعقد کیا گیا اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا،تقریب میں پی ٹی آئی کی خواتین ورکر زکی کثیر تعداد نے شرکت کی، صدف نقوی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ سمیرہ رضا ڈپٹی جنرل سیکرٹری نارتھ پنجاب نے کہا کہ 14اگست 1947کو پاکستان معرض وجود میں آیا جس کی بنیاد قائد اعظم محمد علی جناح نے رکھی۔جبکہ اس موقع پر پاکستان کے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل نہیں کیا گیا تھا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرکے تاریخ رقم کی ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،عمران خان کی قیادت میں برصغیر کے نامکمل ایجنڈے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مکمل کرے گی اور کشمیر بنے گا پاکستان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں