تحریک انصاف خواتین ونگ کی عہدیداران و ممبران نے پھلدار، پھولدار، سایہ دار پودے لگائے،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی عہدیداران و ممبران نے شہر کے مختلف مقامات جن میں آئمہ جٹاں، روہتاس روڈ، باغ محلہ سمیت دیگر مقامات پر پھلدار، پھولدار، سایہ دار پودے لگائے، اس موقع پر پی ٹی آئی وومن ونگ میٹرو پولیٹن کی ضلعی صدر محترمہ رشیدہ عزیز، پی ٹی آئی وومن ونگ کی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محترمہ عنبرین ملک نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگائے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ورکرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پودے لگاؤ زمین میں، حکم ہے یہ دین میں، ہمیں چاہیے کہ وطن عزیز کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری پر توجہ دیں تاکہ آنے والے نسلوں کو صاف ستھرا ماحول دستیاب ہو۔ اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری محترمہ عنبرین ملک نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ہم اپنے ماحول کو خوبصورت بنا سکیں، انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت زیادہ سے زیادہ آکسیجن فراہم کرتے ہیں، اس سے ہمارا ماحول اور ہماری فضا زیادہ سازگار رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں سمیت خواتین شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر فرد اپنے حصہ کا پودا لگائے، انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام کو درختوں کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ پھلدار، پھولدار اور سایہ دار پودے لگائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں