جہلم شہر کے مضافاتی علاقے نئی آبادی محلہ کریم پورہ کے رہائشی وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث مشکلات میں مبتلا،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم شہر کے مضافاتی علاقے نئی آبادی محلہ کریم پورہ کے رہائشی وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث مشکلات میں مبتلا، آبادی میں اضافے کے باعث اضافی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے علاقہ مکینوں کی ایس ای واپڈا جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم کے محلہ نئی آبادی کریم پورہ کے رہائشیوں نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محلہ میں آبادی کے اضافے کے پیش نظر ٹرانسفارمر نصب نہیں کئے جارہے جس کے باعث وولٹیج کی کمی بیشی کی وجہ سے الیکٹرانک مصنوعات جل رہی ہیں اور لوڈ میں اضافے کے باعث اکثر و بیشتر بجلی بند ہوجاتی ہے جس کے لئے علاقہ مکینوں کو بجلی کے بحال ہونے تک گھنٹوں انتظارکرنا پڑتا ہے۔علاقہ مکینوں نے ایس ای واپڈا جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ نئی آبادی کریم پورہ کا سروے کروایا جائے اور آبادی میں اضافے کے پیش نظر مزید ایک عدد ٹرانسفارمر نصب کروایا جائے تاکہ شہری وولٹیج کی کمی بیشی اور بلاوجہ بجلی کے بند ہونے کی زحمت سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں