ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ممبران امن کمیٹی، لائسنس داران اور منتظمین مجالس کے ساتھ اجلاس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ممبران امن کمیٹی، لائسنس داران اور منتظمین مجالس کے ساتھ اجلاس۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی زیر صدارت پولیس لائنز جہلم میں محرم الحرام کے حوالے سے سٹی، صدر اور سوہاوہ سرکل کے ممبران امن کمیٹی، منتظمین اور لائسنس داران کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ممبران امن کمیٹی، منتظمین اور لائسنس داران کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں محمد اکرم ڈی ایس پی صدر سرکل، سید اقبال کاظمی سوہاوہ سرکل، محمد ابراہیم سٹی سرکل اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ضلعی افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھا جاسکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران قانون شکنی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے شرکاء میٹنگ کو دوران محرم الحرام منعقدہ مجالس اور جلوس کے آغازو اختتام کے اوقات کارپر عمل درآمد اور COVID-19 کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ منتظمین و لائسنس داران کو پابند کیا جائے کہ وہ کسی ایسے ذاکر /علماء کو مدعو نہ کریں گے جس پر ضلع ہذا میں پابندی عائد کی گئی ہو۔ دوران اجلاس منتظمین اور لائسنس داران نے جلوس و مجالس کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی اور ڈی پی او جہلم نے شرکاء میٹنگ کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام مسائل کو قبل از وقت حل کروایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ممبران امن کمیٹی،منتظمین اور لائسنس داران کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔اجلاس کے اختتام میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں