سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان سمیت1منشیات فروش گرفتار،2عدد پسٹل30بورمعہ روندز اور1کلو500گرام چرس برآمد،تفصیلات کے مطابقASIغلام عباس تھانہ پنڈدادنخان نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد عیاس ولد ارشد محمود سکنہ ڈفر پنڈدادنخان کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIمسعود احمد تھانہ پنڈدادنخان نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد آصف ولد محمد عاشق سکنہ محلہ کوٹ پنڈدادنخان کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIخضر حیات تھانہ صدر نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کاشف عرف بونگا ولد بوستان خان سکنہ روہتاس روڈ جہلم سے 1کلو500گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں