جہلم فورم پاکستان کے صدر ڈاکٹر عصمت جاوید ملک نے گزشتہ روز مانچسٹر برانچ جہلم فورم کا دورہ کیا.

Spread the love

جہلم فورم پاکستان کے صدر ڈاکٹر عصمت جاوید ملک نے گزشتہ روز مانچسٹر برانچ جہلم فورم کا دورہ کیا. اس موقع پر برطانیہ بھر کے جہلم فورم کے نمائندگان نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر چوہدری الیاس گوندل مرکزی چیف آرگنائزر میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عصمت جاوید کی نگرانی میں پاکستان میں بہت سے اچھے کام ہو رہے ہیں. اس کے علاوہ اجلاس میں سکاٹ لینڈ، لنکاشائر، لندن کے علاوہ مانچسٹر کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی انہوں نے ڈاکٹر جاوید عصمت ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہلم کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں اس موقع پر مختلف برانچوں نے تجاویز دیں کہ جہلم کے مین بازار میں اور دیگر مقامات پر کا بندوبست ہونا چاہیے .نائب صدر فرح صدیق نے کہا کہ کچھ ایسے پراجیکٹ پر غور کیا جائے جس کے ذریعے بیروزگار افراد کو روزگار مل سکے.
شہزاد مرزا نے کہا کہ چوہدری رفیق عنقریب اپنے کڈنی سنٹرجہلم میں فری آئی ہاسپٹل کا قیام عمل میں لارہے ہیں جہاں کی او پی ڈیز فری ہوں گی اور آپریشن کے لئے ہم اسلام آباد کے ہاسپیٹل سے رابطے میں ہیں پروگرام کے آخر میں صدر چودھری انور یعقوب کی طرف سے حاضرین محفل کے لیے پرتکلف عشائیہ دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں