حاجی ظاہر شاہ بھائی خیل ، علی مت شاہ غنی خیل، علی مت شاہ بھائی خیل، علی مان شاہ، شاہ ولی اور دیگر نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹرالر نمبر 446 ٹی ایل ڈی 10 آگست 2020 کو افغانستان لاپتہ ہوگیاہمارے ڈرائیور رحمان شاہ نے حکومت پاکستان کے فیصلہ کے مطابق طورخم پر افغانستان کے ڈرائیور گلاب شاہ کو ٹرالر حوالہ کیا.
گلاب شاہ کے مطابق ٹرالر کو خالی کرنے کے بعد واپسی پر گمرک میں کچھ عسکر ائے اور اسے اتار کر ٹرالر لے گیا انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے حوالے سے طورخم پر ایف سی کے میجر کو بھی درخواست دی ہے کہ ہماری گاڑی کی ریکوری کے لئے اپنے وسائل بروئےکار لائے کیونکہ ھم نے حکومتی فیصلہ کے مطابق اپنی گاڑی افغان ڈرائیور کو حوالہ کیا اگر چہ ھم نے اس کی مخالفت بھی کی تھی مگر حکومت کا فیصلہ سر خم تسلیم کر کے اس پر من و عن سے عمل کیا مگر اب ہمارا ٹرالر افغانستان میں گم ھو گیا ہے جس کی ریکوری کی ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افغان حکام سے رابطہ کرکے ہماری گاڑی کو فوری طورپر بازیاب کرایا جائے کیونکہ ھم غریب لوگ ہیں یہی ہمارا زریعہ معاش تھا

حاجی ظاہر شاہ بھائی خیل ، علی مت شاہ غنی خیل، علی مت شاہ بھائی خیل، علی مان شاہ، شاہ ولی اور دیگر نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کی
Please follow and like us: