2 سال میں ملک کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ شبلی فراز

Spread the love

اسلام آباد ( سید وقار علی) وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چیلنجز بہت ہیں 2 سال میں ملک کو تبدیل نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں بحران کا شکارمعیشت ملی تھی، معاشی حالات ٹھیک کرنے میں وقت لگا، کورونا نے پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچایا، چیلنجز بہت ہیں، 2 سال میں ملک کو تبدیل نہیں کرسکتے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوان نسل کے مستقبل کے امین ہیں، عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کے بعد ایک نیا دور شروع ہوا، مفاد پرستی اور کرپشن کی سیاست آخری سسکیاں لے رہی ہے، اب عوام کی خدمت اور ملک کو آگے لے جانے کی سیاست ہوگی، کورونا کے بعد ملکی معیشت بہترہورہی ہے، تعمیراتی صنعت کھلنے سے لوگوں کو روزگار ملے گا، مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہماری زمہ داری ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، دو سالہ کارکردگی پر کابینہ کے ارکان عوام اور میڈیا کے سامنے پیش ہوئے ہیں، ہر وزیر میڈیا کے سوالوں کا جواب دے گا، ہر وزارت کو اس کا پابند کر رہے ہیں، وزیراعظم کی کوشش ہے عوام کو کارکردگی بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا واجبات میں سے 80 فیصد ادا کردیئے گئے ہیں،20 فیصد واجبات بھی جلد ادا کردیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں