رپورٹ: عثمان چوہدری (اردو گلوبل اسلام آباد)
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے بغیر نہیں چل سکتے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی ضرورت ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں سردی مہری ختم ہوگئی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے، کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، کشمیر کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے آج بھارت کے اندر سے کشمیر کے حق میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، مودی کی کشمیر پالیسی سے کشمیری ناراض ہیں۔
سعودی عرب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اچھے تھے اور اچھے رہیں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے موقف کے عین مطابق فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کی فلسطین پر مماثلت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مظبوط کرنے کے لیے روابط کی ضرورت ہے