جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق تحصیل صدر ملک وارث اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقتورافرادکو قانون کے کٹہرے میں کھڑاکرکے قوم کا اداروں پر اعتماد بحال کردیاہے۔اب کسی میں جرات نہیں ہوگی کہ وہ قوم کی پائی بھی چرالے۔ پاور کمپنیوں سے نئے معاہدوں کی نوید خوش آئند ہے، وزیر اعظم عمران خان 2 برس میں گزشتہ35 سالوں کی خرابیوں کو دور کر رہے ہیں اور ایک مرتبہ پھر سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کھل کر سامنے لائی گئی ہے کہ کیسے انہوں نے ایک دوسرے کے غلط کاموں کو تحفظ دیا اور ملکی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا۔ان خیالات کا اظہار ملک وارث اعوان نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سستی بجلی عام آدمی کا بنیادی حق ہے اور حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ معیشت کا پہیہ بھی چلے گا اور صنعتی ترقی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی جو بنیاد رکھی اس کا عام آدمی کو ریلیف ضرور ملے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کی تنظیمات مکمل کرکے بانی ممبران کو جو نوید سنائی ہے اس پر پی ٹی آئی کی قیادت کا شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکن متحد ہیں اور اعلیٰ قیادت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انشاء اللہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقتورافرادکو قانون کے کٹہرے میں کھڑاکرکے قوم کا اداروں پر اعتماد بحال کردیاہے
Please follow and like us: