جہلم ویٹرنری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ویٹرنری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت، ادویات نہ ملنے کیوجہ سے دوردراز کے علاقوں میں مویشی ہلاک ہونے لگے، ادویات نہ ہونے کیوجہ سے لاکھوں مویشیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، مویشی مالکان کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر انتظام چلنے والے ویٹرنری ہسپتالوں اور ویٹرنری ڈسپنسریوں میں جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے ادویات موجود نہیں جسکی وجہ سے مویشی مالکان انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، مویشی مالکان مہنگے داموں پرائیویٹ طور پر ادویات خریدکر مویشیوں کا علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں، سرکاری ہسپتالوں سے مفت ادویات نہ ملنے کیوجہ سے مویشیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں تحصیل پنڈدادنخان کے موضعات اور تحصیل سوہاوہ کے مضافاتی علاقوں میں ہوئیں ہیں۔مویشی پال حضرات نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں